سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی سطح عبور کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( اکنامک رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان ہے ،کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی سطح عبور کر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی زبردست اضاضے کا رجحان ہے اور سرمایہ کار کارو بار میں خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 39ہزار 698پوائنٹس پر کارو بار کا آغاز ہوا جس کے بعد اس میں مسلسل تیز دیکھی گئی اور 370پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح عبور کرگیاہے۔ادھر کل کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ کمپنیوں کے لیے کل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -