پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی انسان طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی انسان طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا
پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی انسان طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی ترین انسان عبدالجبار طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا عبدالجبار گزشتہ کافی عرصے سے ایک پر اسرار بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کا وزن بہت 490 کلوگرام تک بڑھ گیا تھا۔ گزشتہ دنوں عبدالجبار کو وزن کی زیادتی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا جس پر انہیں کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے کے قریب عبدالجبار دوران علاج ہی چل بسا۔

مزید :

قومی -