صوبائی دارالحکومت ، ایک رات میں 6لاکھ سے زائد کے ڈاکے ،14گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری
لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دار الحکو مت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق تین ڈاکو جو ہر ٹا ؤ ن وفا قی کا لو نی میں الیا س کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 6لاکھ روپے اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ رائیو نڈ کے علا قہ میں قا سم بٹ کے گھر سے دوڈاکو تین لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،گر ین ٹا ؤ ن میں محسن امین کے گھر سے تین ڈاکودولاکھ 13ہزارکی نقدی و زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے شا ہد رہ ٹاؤن میں نسیم اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ کی نقد ی،فیصل ٹاؤن میں شا ہ قا دری کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، راوی روڈ میں حبیب سے 50ہزار،بادامی باغ میں زاہد بٹ سے 38ہز از،شا د با غ میں مشتا ق سے 20ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔علاوہ ازیں نولکھا میں عارف،شادباغ میں علی،لاری اڈہ میں عابد،ساندہ میں بشارت اور قاسم،سبزہ زار میں الیاس،ٹاؤن شپ میں ظفر،گلشن راوی میں جاوید،فیکٹری ایریا میں عابد،غالب مارکیٹ میں صفدر،نشترکالونی میں آکاش،فیصل ٹاؤن میں یاسر کی مو ٹرسائیکلیں اور ستوکتلہ میں ساجدہ،ڈیفنس بی میں ولید اور شمالی چھاؤنی میں رشید کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-