کاہنہ، 20سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرخودکشی کر لی
لاہور(وقائع نگار)کاہنہ کے علاقہ میں 20سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 20سالہ شان علی کاہنہ کے علاقہ رحمت پارک کا رہائشی تھا ۔اس کے گھریلو حالات نہایت تشویشناک تھے جس پر اس نے گزشتہ روز پنکھے سے رسی باندھ کر خودکشی کر لی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے۔