نیب قانون پر نظرثانی، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6نام سپیکر کو بھجوا دیئے

نیب قانون پر نظرثانی، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6نام سپیکر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( اے این این ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے 6نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بجھوا دیئے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے 6نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے ہیں۔خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو جو نام بھجوائے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، نوید قمر، نفیسہ شاہ، ایس اقبال قادری، طارق اللہ اور آفتاب شیرپا کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8حکومتی اور 7سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -