شام تنازعہ کے پر امن حل کیلئے اسد اقتدار چھوڑ دیں :سعودی عرب

شام تنازعہ کے پر امن حل کیلئے اسد اقتدار چھوڑ دیں :سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے سیاسی مستقبل میں بشار iالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بشارالاسد تنازع کے پرامن حل کے لیے اقتدار چھوڑ دیں۔ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور دونوں بڑی طاقتیں کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو یہ فیصلہ کرناہوگا کہ بشارالاسد کی شام کے سیاسی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں۔ انہیں مسئلے کے سیاسی حل یا جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان شام کے بحران کے حوالے سے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کوئی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -