بر طانیہ ،داعش کی حمایت کرنے پر مسلم مبلغ انجم چوہدری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا
لندن(آن لائن)برطانوی عدالت نے داعش کی حمایت کرنے والے شدت پسند مبلغ انجم چوہدری اور انکے ساتھی میزان الرحمان کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے.شدت پسند تنظیم سے وفاداری کا آن لائن حلف اٹھانے والے انچاس سالہ انجم چوہدری کو اولڈ بیلی عدالت میں مجرم قرار دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری کے پیروکاروں نے برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں حملے کیے ہیں۔ عدالت میں دونوں ملزمان کی وہ تقاریر بھی سنائی گئیں جن میں انھوں نے لوگوں کو دولتِ اسلامیہ کی حمایت پر اکسانے کی کوشش کی۔ لندن کے نواحی علاقے الفرڈ سے تعلق رکھنے والے انجم اور پامر گرینز کے علاقے کے میزان کو گزشتہ ماہ دہشت گردی ایکٹ کی شق بارہ کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔