اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،سٹیل ملز کے ملازمین کو عید سے پہلے دو ماہ کی تنخواہیں ،پنشندینے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،سٹیل ملز کے ملازمین کو عید سے پہلے دو ماہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیل ملز کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کا دو ماہ کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ۔ ایک ارب 8 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 76 کروڑ روپے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے 32 کروڑ روپے سے زائد رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی۔ ای سی سی نے غیر ملکی مندوبین کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی 35 آرمڈ وہیکلز ٹیکس چھوٹ کیساتھ درآمد کرنے اور کویت پٹرولیم سے جیٹ فیول اور فرنس آئل خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -