یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے تین میزائل حملے،القاعدہ کے 13دہشت گرد ہلاک

یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے تین میزائل حملے،القاعدہ کے 13دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (این این آئی)یمن میں تین امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تینوں فضائی حملے چوبیس اگست سے چار ستمبر کے درمیان یمن کے شہرشبوہ میں کیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تینوں فضائی حملے چوبیس اگست سے چار ستمبر کے درمیان یمن کے شہرشبوہ میں کیے گئے جس میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تاہم اس واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -