بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ

بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گزشتہ چار برسوں کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں چونتیس فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرائم کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار جمع کرنے والے بھارتی ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2015ء تک کے چار برسوں میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم اْن کے شوہروں اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے کیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2015ء میں خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طور پر تین لاکھ ستائیس ہزار تین سو چورانوے معاملات درج کرائے گئے۔
اس میں عصمت دری کے چونتیس ہزار چھ سو اکیاون معاملات شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -