باغیوں کے حملوں میں 1146 شہری ہلاک ہوئے،یمنی وزیر انسانی حقوق

باغیوں کے حملوں میں 1146 شہری ہلاک ہوئے،یمنی وزیر انسانی حقوق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(آن لائن)یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں یمنی باغیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے 72 ہزار واقعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ الاصبحی کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے دوران باغیوں کی جانب سے 160 افراد کو اغواء کرنے کے بعد غائب کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -