جوہانسبرگ:حمزہ شہباز کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے نائب صدر شہزاد احمد بٹ،عبدالحمید غوری،عبدالقیوم،شاہد بشیر،محمد عمر،حسیب لون،صابی، عامر بشیر،عنصر ورک،محمد شجاع،وقاص احمد،حسن اصغر ورک،ناصر محموداور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہزاد احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں برادران نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے ،پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔