چینی سفارت خانے پر گزشتہ ہفتے حملہ کرنے والا ایغور تھا، کرغستان
بشکیک (این این آئی)کرغستان میں گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے پر خود کش بم حملے کے پیچھے ایغور شدت پسندنکلا ،حملہ آور کا تعلق چین مخالف تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے ہے، ایغور باشندے چین سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں کرغستان کے سکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے پر خود کش بم حملے کے پیچھے ایغور شدت پسندوں کا ہاتھ تھا۔ حملہ آور کا تعلق چین مخالف تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے بتایا گیا ہے۔ ایغور باشندے چین سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔