سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ،14باغی ہلاک

سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ،14باغی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الریاض(آن لائن)سعودی عرب کی جوائنٹ سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران یمن کے حوثی اور علی صالح کے وفادار باغیوں کی سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دیتے ہوئے باغیوں کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کے القرن قصبے سے حوثی باغیوں کی بڑی تعداد نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی مگر سعودی سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 14 باغیوں کو ہلاک کردیا جس کے نتیجے میں دراندازی کی سازش ناکام ہوگئی۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق باغیوں نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی دراندازی کی متعدد بار کوشش کی۔ سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے ہلکے ہتھیاروں اور توپخانے سے باغیوں پر براہ راست اور بالواسطہ حملے کئے۔ آپریشن کوئی 11 گھنٹے جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم چودہ باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔کارروائی میں سعودی سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کانقصان نہیں پہنچا ہے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں یمن کے حوثی باغیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -