روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک

روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آن لائن)روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی سرکاری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تاہم حادثے کے وقت صدر پوتن اس میں موجود نہیں تھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز دارالحکومت ماسکو کی شاہراہ خوتوزووسکی پر اس وقت پیش آیا جب صدر کی مرسیڈیز کار سامنے سے آنے والی ’بی ایم ڈبلیو‘کار سے ٹکرا گئی۔ کلوز سرکٹ کیمرے میں حادثے کے مناظر محفوظ ہوگئے تھے جس کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی ہے۔اخباری رپورٹس کے مطابق صدر پوتن کے ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا ڈرائیور صدر پوتن کا پسندیدہ ڈرائیور تھا جو سرکاری شعبے میں 40 سال سے کام کررہا تھا۔ حادثے کے وقت اس کے سوا گاڑی میں اور کوئی نہیں تھا۔ امدادی کارکنوں اور رضاکاروں نے اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Back to Conversion Tool

مزید :

عالمی منظر -