کشمیری عوام نہ امن کے دشمن ہیں اور نہ ہی ترقی کے مخالف‘جماعت اسلامی

کشمیری عوام نہ امن کے دشمن ہیں اور نہ ہی ترقی کے مخالف‘جماعت اسلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ یہ حقیقت دنیا پرعیاں ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے مظلوم لوگ کیوں سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ان کا کیا مطالبہ ہے۔کے پی آئی کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام نہ امن کے دشمن ہیں اور نہ ہی ترقی کے مخالف بلکہ وہ اپنے اس بنیادی حق کا مطالبہ کررہے ہیں جس کو فراہم کرنے کا وعدہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو اور مابعد حکمرانوں نے اقوام متحدہ کو گواہ بناکر ان سے کیا ہے۔بیان کے مطابق دنیا کے تمام اقوام حق خودارادیت کے حصول کی خاطر پر امن عوامی تحریک چلانے کا حق رکتے ہیں، کیونکہ یہ ہر انسان اور قوم کا پیدائشی حق ہے جس کو کوئی چھینے کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔تاہم سیاسی مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے سطحی اور وقتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
جس کی ایک کڑی بھارت کے کل جماعتی وفد کی جانب سے دورہ کشمیر ہے۔جماعت اسلامی نے بھارت کے حکمرانوں ، دانشوروں اور عوام پرزور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی جائز آواز کو بغور سنے اور انہیں ان کا بنیادی پیدائشی حق فراہم کرے جس کا وعدہ خود بھارت نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے وساطت سے کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -