وکلا ء کے کلرک آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں وکلا ء کے کلرک آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی۔ عدالت عالیہ کے احاطہ میں وکلا ء کے کلرکوں امجد اور فہیم کے درمیان نقل فارم جمع کراتے وقت جھگڑا ہو گیا۔دونوں نے لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر اندھا دھند گھونسوں اور تھپیڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔ لڑائی جھگڑے میں کلرک امجد زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر چوٹ آئی جس سے وہ لہولہان ہوگیا،بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کلرکوں کو تحویل میں لے لیا۔
گھونسوں کی بارش