توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیاہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار ریجنل منیجر پیمرا جمیل اصغر بھٹی کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو محکمانہ ترقیاں دینے سے روکنے کاحکم جاری کیا تھا لیکن چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا اور تمام من پسند افسران کومحکمانہ ترقی دے دی ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے درخواست پر چیئرمین پیمرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے ،کیس پر مزید سماعت ایک ہفتے کے بعد ہوگی۔
پیمرا کو نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -