محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرید کورٹ ہاؤس میں اے ٹی ایم مشین نصب
لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرید کورٹ ہاؤس لاہور میں اے ٹی ایم مشین نصب کردی گئی ہیں۔ ان مشینوں کی تنصیب کا مقصد شہریوں سے بروقت ٹیکسوں کی رقوم وصول کرنا ہے۔گزشتہ روز ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے باقاعدہ ان مشینوں کا افتتاح کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقعہ ایکسائز کے دفاتر میں36اے ٹی ایم مشین نصب کی جائیں گی۔