جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،افتخار علی سہو
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب کے باسیوں کیلئے معیاری زندگی کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1.47یو ایس ڈی بلین چین کی جانب سے سافٹ لون کی مدد سے 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ لاہور نالج پارک کا آغاز رواں مالی سال 2016-17 میں کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی میں 16 ممبران سینئر افسران نیشنل سکول آف پبلک پالیسی زیر قیادت ڈاکٹر سعد خان ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے دورے کے دوران جامع بریفنگ سیشن کے دوران کیا۔ بریفنگ سیشن میں مہمان افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں ڈبل پرائیویٹ انوسٹمنٹ کروانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں مختلف بڑے ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں انرجی کے بحران کا خاتمہ کے سلسلہ میں صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے باہمی تعاون کے ساتھ انرجی سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگا رہی ہے۔ اگرچہ حکومت پنجاب صوبہ میں گڈ گورننس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو پبلک سیکٹر کے ساتھ شامل کرنے کیلئے بڑے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت پنجاب کے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت حکومت نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کا فیز I اور فیز II منصوبہ مکمل کر لیا ہے جبکہ تیسرے فیز میں دیہی سڑکوں کی جلد تعمیر کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس منصوبہ میں کل 20 ہزار کلومیٹر تک دیہی سڑکوں کی تعمیر کو 1.55 USD بلین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ صوبہ میں ڈرگ کنٹرول ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے ضمن میں خادم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت 200 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہیومن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کا ایک اولین ایریا ہے۔
افتخار علی سہو