عوام کی عدالت میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب اداروں سے انصاف نہ ملے تو عوام کی عدالت میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے سپیکر کے رویئے پر واک آؤٹ کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جاتے ہیں یکطرفہ کارروائی ہوتی ہے الیکشن کمیشن جاتے ہیں تو ایک ماہ کی تاریخ دے دی جاتی ہے اور دوسری طرف فوری نوٹس جاری کردیا جاتا ہے سپریم کورٹ جاتے ہیں تو ایک سو سال کا تجربہ رکھنے والا وکیل ہماری درخواست کو بغیر دیکھے غیر سنجیدہ قرار دیتا ہے ایف بی آر پانچ ماہ کے بعد ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت نوٹس جاری کرتاہے جب اداروں کا یہ حال ہوجائے تو عوام کی عدالت جانے کے بغیر کوئی چارہ نہیں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سپیکر کا تعلق نواز لیگ سے ہے مگر یہ منصب ملنے کے بعد سپیکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے اپوزیشن لیڈر نے بھی سپیکر کو متنازعہ قرار دیدیا ہے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جمہوری انداز میں احتجاج کیا ہے اور کرتے رہے گئے قانون کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیا اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس لیڈر آف دی اپوزیشن کے چیمبر میں مدعو کیا ہے جس میں اگلہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا قومی اسمبلی عمران خان بھی آئینگے اور اپنا نقطہ نظر بھی پیش کرینگے ۔