گائے کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار دم توڑ گیا

گائے کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گائے کی ٹکر نے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والے پولیس اہلکار کی جان لے لی۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق کچھ روز قبل کانسٹیبل امین رات کے پچھلے پہر ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران ایک گائے نے اس کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ گائے کی ٹکر سے پولیس اہلکار موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ کچھ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ کانسٹیبل امین برکی روڈ پٹھان کالونی کا رہائشی تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -