61کالعد م تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

61کالعد م تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے 61کالعد م تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں 61کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے 25جماعتوں اور این جی اوز کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ کھالیں جمع کرنے پر پابندی محکمہ داخلہ پنجاب نے لگائی ہے۔ذرائع کے مطا بق اس کے علاوہ پنجاب میں 75جماعتوں ، این جی او ز ، مدارس اور ٹرسٹ اداروں کو مشاہدے میں رکھا گیا ہے جن کے متعلق فیصلہ جلد متوقہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر طاہر القادری کی جماعت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھی زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے جس کے بارے میں فیصلہ چند روز میں کیا جا ئے گا کہ اس ادارے کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے دی جائیں یا نہیں۔
کھالیں،پابندی

مزید :

صفحہ آخر -