بن لادن گروپ نے کئی پراجیکٹس منسوخ کرکے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا

بن لادن گروپ نے کئی پراجیکٹس منسوخ کرکے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موجود ہزار وں پاکستانیوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا کیونکہ بن لادن گروپ تنخواہوں کی ادائیگی کے اعلان کے بعد اپنا وعدہ وفا نہ کرسکا۔تفصیلات کے مطابق بن لادن گروپ نے ایک لاکھ ملازمین کو پیر کوتنخواہیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں ہوسکاجبکہ بن لادن گروپ نے کئی پراجیکٹس منسوخ کرکے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا۔عرب میڈیا کے مطابق 31پاکستانیوں سمیت 31ہزار غیرملکی اور سعودی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر شکایات درج کرا رکھی ہیں تاہم بن لادن کمپنی کی کنسٹرکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہاہے کہ حکومت سے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگیوں کے بعدہی تنخواہیں دینے کے قابل ہوں گے ۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کچھ غیرملکی ملازمین کو تنخواہوں کا کچھ حصہ اداکیا گیاہے جس سے ان کے روزمرہ کے اخراجات ہی پورے ہوسکے ۔ عرب نیوز کے مطابق ادائیگیوں کی یقین دہانی پر تارکین وطن عیدالاضحی پر اپنے ذاتی اخراجات پورے کرنے کی امید لگائے بیٹھے تھے جبکہ ادائیگی پر سب سے زیادہ تعمیراتی شعبہ متاثرہوا۔یادرہے کہ گزشتہ سال مکہ کرین حادثے کے بعد گروپ مالی مسائل کا شکار ہوگیاتھا جبکہ حکومت نے کئی پراجیکٹس کے ٹھیکے منسوخ یا ملتوی کردیئے تھے اور ادائیگی روک دی تھیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -