بیجنگ،ہوکو آبشار کی خوبصورتی نے سیاحوں کے دل موہ لئے
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین میں دریائے زرد کے پانی کی سب سے بڑی اور تیز رفتار ہوکو آبشار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔شاندار قدرتی نظارہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔ چین کے صوبہ شانسی میں دریائے زرد کے تیز رفتار پانی کی آبشار ہوکو پورے جوبن پر ہے جہاں پانی کا وولیم چودہ سو کیوبک میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گیا۔آبشار کے تیز رفتار بہاؤ کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچی جو ہوکو آبشار کے اس شاندار نظارے کو کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔ دریائی پانی کی اس انوکھی اور تیز رفتار آبشار کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے۔