سید مراد علی شاہ سے برائن ہیتھ کی الوداعی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والے امریکن قونصل جنرل برائن ہیتھ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ انہوں نے برائن ہیتھ کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ برائن ہیتھ نے سندھ میں تعلیم ، صحت ، کھیل اور دیگر شعبوں میں اہم کردار اداکیا ہے۔ ملاقات میں امریکہ کی کراچی میں نئی قونصل جنرل مس گریس شیلٹن(Ms. Grace Shelton) بھی موجود تھیں۔