گھوٹکی ،ماری پٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
کراچی (اکنامک رپورٹر) ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی شہباز ون میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ایم پی سی ایل ’’ماری ڈی اینڈ پی لیز‘‘ کی مالک سے مذکورہ کنوئیں پر 22جولائی 2016کو کام کا آغاز کیا گیا تھا اور سوئی مین لائم اسٹون میں 1180میٹر کی کامیاب ڈرلنگ کے بعد گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ اس کنوئیں کو سوئی مین لائم اسٹون اور سوئی اپر لائم اسٹون میں ہائیڈروکاربن کی استعداد ٹیسٹ کرنے کی غرض سے ڈرل کیا گیا تھا۔ نئے دریافت کئے جانے والے گیس کے کنویں میں 10.886 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کی مقدار میں قدرتی گیس موجود ہے۔