کراچی، جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے کے بینرز آویزاں

کراچی، جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے کے بینرز آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گزشتہ روز جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کے بینرز کے بعد اب جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، گلستان جوہر میں نامعلوم افرد نے مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے مختلف مقامات پر حکومت پاکستان کی تلاش کے بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر کسی بھی جماعت کے بجائے منجانب اہلیان پاکستان اور اہلیان کراچی تحریر ہے۔دوسری جانب گلستان جوہر میں نامعلوم افرد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے ہیں ۔ مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز گزشتہ روز گلستان جوہر میں مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف دن دیہاڑے جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کے بینرز کے ساتھ صدر ریگل چوک کے قریب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے خلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بینرز کو ہٹادیا تھا۔