وزیراعلیٰ سندھ کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حیدر آباد ، کمشنر کراچی اور آئی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر متاثرین کی مددکی جائے اور کوشش کی جائے کہ مزید جانی نقصان نہ ہو اور آگ کو مزید پھیلنے سے بھی روکا جائے ۔