کراچی، سپر ہائی وے پرآئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی

کراچی، سپر ہائی وے پرآئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی )کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جب کہ حادثے کے باعث گاڑیوں میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، آئل ٹینکر میں پٹرول ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں گاڑیوں سے لدا ہوا ایک ٹرالر بھی شامل تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ سے متاثرہ ایک گاڑی سے 2 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئی ں جب کہ 4 افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔حادثے کے باعث سپر ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے روک دیا گیا ۔جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہو گیا ۔ حادثے سے25 کے قریب گاڑیاں بھی جل گئیں اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگ گئی۔
آئل ٹینکر،آگ