پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں :امریکہ

پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں :امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے قریب پاکستان کی حالیہ کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں پیش رفت نظرآتی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہیں۔مار ک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ہم پاکستان اور بھارت میں انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے ایک بار پھرڈو مور کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام آباد کو تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنا ہو گا۔
امریکہ