ملک میں مردم شماری کے بغیر این ایف سی ایوارڈ کسی صورت منظور نہیں :حیدر ہوتی
واڑی(نمائندہ پاکستان)اے این پی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بغیر این ایف سی ایوارڈ کسی صورت منظور نہیں ہے ،صوبائی حکومت صوبے کے وسائیل پر سمجھوتہ کے بجائے مردم شماری کے لئے وفاقی حکومت کے سامنے ڈٹ جائے ،عمران خان کے ٹائیر سے ہوا نکل چکی ہے آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخواہ سے صفایا کریں گے ،وہ گزشتہ روز واڑی میں اے این پی دیر بالا کے زیر اہتمام حلقہ پی کے 93کے سطح پر ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ،اے این پی دیر بالا کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان اور ملک محمد زیب نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں انکم ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومت نے ملکر نافذ کردیا تھا جس کو اے این پی نے ناکام بناکر ڈویژن کے عوام کو عوام دشمن ایکٹ کے نفاذ سے بچالیا انہوں نے کہا کہ اسلامی ،خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ لگانے والی جماعت اسلامی وکٹ کے چارو جانب کھیلنے کا عادی بن کر خود کرپشن کا شکار ہوگیا ہے ،حکومت میں ہوتے ہوئے خیبر بنک جیسے اسکینڈل میں ملوث صوبائی وزیر خزانہ اور ایم ڈی خیبر بنک کے خلاف تحقیقات کہاں گئے ،اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کیوں عمل میں نہیں لائی جارہی ان لوگوں کے قول و فعل میں تضاد ہے اور جماعت اسلامی حسب سابق ایک سال قبل حکومت سے عیلحدگی اختیار کرکے اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کریگی مگر صوبے کے عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور آئنندہ انتخابات میں ملاکنڈ ڈویژن سے بھی بوریاں بستر گول ہوجائیگی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زبانی جمع خرچ پر چل رہی ہے فنڈز نہ ہونے سے جاری منصوبے التوا ء کا شکار ہے جبکہ صوبے کا وزیر اعلیٰ اے این پی دور حکومت میں منظور شدہ منصوبوں پر تختیاں لگانے میں مصروف ہے ،صوبے میں آگ و بارود کا کھیل کھیلا جارہا ہے روزانہ نہتے پختونوں کا قتل عام ہورہا ہیں جبکہ عمران خان کو لاھور میں دھمال ڈالنے اور وزیر اعظم کو رینگ روڈز کے افتتاح سے فرصت نہیں ملتی ،صوبے میں آنے دور سرخ جھنڈے کا ہے اور اے این پی الیکشن سے چھہ ماہ قبل کارکنوں کی مشاورت سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کریگی ،