ناظم آباد سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار ،20موبائل فون برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے20موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔ناظم آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل عاقب عرف کیکڑا کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 18 موبائل فون، 12 ہزار روپے نقد رقم اور اسلحہ ملا برآمدہواہے جبکہ ملزم کے قبضے سے بریگیڈ کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ملزم نے اسٹریٹ کرائمز کی 20 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔