سکھر میں صحافی کے والد کا قتل آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

سکھر میں صحافی کے والد کا قتل آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکھر میں صحافی شوکت نوناری کے والد کے مبینہ قتل کے واقعہ کے حوالے سے خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سے اب تک کے پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔دفتر سے جاری ہدایات میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کو شفاف اور غیر جانبدارنہ بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ وقوعے کی تفتیش کے عمل میں کرائم سین سے اکٹھا کی جانے والی شہادتوں, عینی شاہدین کے بیانات اور فارنزک تحقیقات پر مشتمل امور کو اہمیت دی جائے تاکہ ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس چالان کی بدولت متعلقہ عدالت سے مثالی سزا کو یقینی بنایا جاسکے ۔