کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے خلاف درخواست مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اسلحہ لائسنس کااجرا اورمنسوخ کرناوفاقی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کومینول اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے پابندنہیں کرسکتے ہیں ۔عدالت نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ۔