جہلم پولیس چادرچاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے،منیر شیخ

جہلم پولیس چادرچاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے،منیر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ۔ پولیس نے شریف شہریوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا۔ منیر احمد شیخ۔ تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر ۱ میجر نواز شہید کالونی کے رہائشی منیر احمد نے عدالت میں سینئر وکیل کامران احمد راجہ کے ذریعے درخواست دی کہ سائل عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ اور ساتھ ہی فالج کا بھی اٹیک بھی ہو چکا ہے۔ مورخہ 05-09-2016کو دوپہر تین بجے اپنے گھرمیں موجود تھا اور میرے ہمراہ محمد اعظم ، منظور احمد تھے۔ کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ، خالد محمود ASI، محسن کانسٹیبل ، صفدر کانسٹیبل ، شکیل ہوالدار بمعہ 6کس نا معلوم ملازمان تھانہ سٹی میرے گھر کے اندر بلا اجازت زبردستی گھس گئے۔ اور محسن کانسٹیبل سیڑھیوں کے راستے میرے اوپر والے پورشن میں چلا گیا اور دیگر نے میرے گھر کی غیر قانونی تلاشی لینا شروع کر دی۔ میں نے اس پر دریافت کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔ اور مجھ سے پوچھا کہ یہ افراد کون ہیں اور تمہارے ساتھ کیوں بیٹھے ہیں۔ میں نے بتایا کہ یہ لوگ تیمار داری کے لیے آئے ہیں۔ ہم تینوں کو اٹھا کر پولیس تھانہ سٹی لے گئی اور ہم پر جھوٹی FIRدرج کر کے کمار بازی کا پرچہ دے دیا۔ جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ اور انہوں نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔ میری DPOجہلم سے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی درخواست ہے۔