جہلم،امتحانی مراکز کے گرددوسو گزکی حدود میں دفعہ 144 نافذ

جہلم،امتحانی مراکز کے گرددوسو گزکی حدود میں دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (نامہ نگار )ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہونیوالے سیکنڈری سکول کے امتحانات کیلئے قائم مراکز کے دوسو گز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈی سی او آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق ،7 2 ستمبر کو شروع ہونیوالے امتحانات20 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کی دو سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔