ضلع کونسل شانگلہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،الطاف حسین

ضلع کونسل شانگلہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان و ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا ہے کہ ضلعی کونسل میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے ۔من پسند افراد کو نوازہ جا رہا ہے ، صوبائی حکومت نوٹس لیں،خاص کر مخصوص سیٹوں کے ممبر ز کا تذلیل ہورہا ہے، بعض ممبران مخصوص سیٹ ممبر کا مذاق اڑا رہا ہے ان ممبران کو بہت ہی کم فنڈ دیا جاتا ہے جو ضلعی حکومت کیلئے باعث شرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے ترجمان گلاب شاہ پوری نے بدھ کے روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے مزید کہا کہ جو فنڈ پی کے 88کو دیا گیا ہے یہ پی کے 87کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ائندہ کیلئے یہ رویہ رکھا گیا اور امتیازی سلوک کو بند نہ کیاگیا تو سڑکوں پر نکل ائیں گے۔ ضلعی حکومت کے بڑے لوگ ضلعی اسمبلی کے سٹیج پر کھڑے ہوکر انصاف اور کرپشن سے پاک معاشرے کی باتیں کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ اپنے لئے زیادہ اور اپوزیشن کیلئے کم دینا کہاں کا انصاف ہے کرپشن کی کئی قسمیں ہیں صرف روپے لینا کرپشن ہی نہیں۔اقرباء پروری،ڈیوٹی میں غفلت،عوام کا مسائل حل نہ کرنا ،امتیازی سلوک ،کسی کا حق مارنا،ظلم ،چوری یہ سب کرپشن ہے ان کے قول وفعل میں تضاد ہے ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ جو قابل مزمت اور افسوس ہے۔