معذوروں کی بحالی اور بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحات میں سر فہرست ہے :اسد قیصر
صوابی(بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی اور ان کے بنیادی حقوق کے لئے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے معذور اس معاشرے کا حصہ ہے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑ ا کر نے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون کرئے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز صوابی امریکہ کے شہر لاس انجلیس میں سپیشل اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کر نے والی مانیری صوابی کی بارہ سالہ نایاب بی بی کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ برٹش پارلیمنٹ کی رکن بیرسٹر رباب مہدی ، پی ٹی وی اسلام آباد غزالہ سعید اور ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور دیگر آفسران اور عمائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مانیری پایاں صوابی میں موجود پلے گراؤنڈ ، سکول اور سڑک کو نایاب بی بی کے نام سے منسوب کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے قوم کا سر مایہ اور اثاثہ ہے میری اپنی ہی بچی بھی سپیشل ہے اس لئے میں قوم کے تمام معذور بچوں کو اپنے ہی بچے تصور کر تا ہوں نایاب بی بی اور ان کے خاندان کو ہر قسم سپورٹ دے کر ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ نایاب بی بی جیسی ٹیلنٹ کو ہر گز ضائع نہیں ہونے دینگے اس نے اولمپکس کے عالمی مقابلوں میں دنیا میں پاکستان اور خصوصاً صوابی کا نام روشن کر دیا۔ برٹش پارلیمنٹ کی رکن رباب مہدی نے کہا کہ پاکستان میں اولمپکس کے کھلاڑیوں کی انتہائی کمی ہے ان کی ترقی کے لئے میں حکومت بر طانیہ اور امریکہ سے رابطے میں ہوں نایاب بی بی کی ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں اُجاگر کر نے کے لئے عملی اقدامات کر تے رہیں گے ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور اے سی صوابی خالد رانجھا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نایاب بی بی اور ان کے خاندان کے ساتھ بھر پور معاونت کرئے گی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے اس موقع پر صحافی جلیل احمد خان نے کہا کہ ضلع صوابی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر اس کو اجاگر کر نے کی ضرورت ہے#