پشاور،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،23 کیخلاف ایف آئی آر
پشاور( پاکستان نیوز) چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی کی خصوصی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کے لئے پسکو نے صوبہ بھر میں مہم شروع کی ہوئی ہے .اس سلسلے میں ایکسین کینٹ ڈویژن پشاور ندیم آفریدی کی زیرنگرانی ٹیموں نے پسکوپولیس کے ہمراہ گلبرگ249یونیورسٹی ٹاؤن 12492249کوہاٹ روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چووں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.اس دوران 23 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر موقع پرپکڑ لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے.گرفتارہونے والوں میں کامران ولد لال محمد249حسان الحق ولد عبدالمجید249رحمت شاہ ولد مبارک شاہ249محمدولی ولد وصال249حبیب الرحمان ولد سیدمحمد249سلیم خان ولد لیاقت علی249حبیب ولد ابراہیم 249جلادخان ولد ظاہرگل249عاطب ولد فرہاد249تیمورولد قاسم249مومن ولد مثل خان249لیاقت علی ولد نیاز علی249ظفراللہ ولد نعمت اللہ249زاہداللہ ولد لاجبر249شاہدولد شاہ باز249ابراہیم ولد درے خان249ہلال ولد صابرشاہ249علی ولد اعجاز249رمدادخان249محمدیوسف249آفتاب گل249جمال خان اورشفیق خان شامل ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی.کیونکہ بجلی کے ناجائز استعمال سے جہاں پسکو کو خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے وہیں عوام کو بھی بجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرناپڑتا ہے.