معذور افراد کو کار آمد شہری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے :مفتی محمد تقی عثمانی

معذور افراد کو کار آمد شہری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے :مفتی محمد تقی عثمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ہر کام کیلئے ریاست کو ذمہ دار ٹہرا کر ہم اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتے ۔ وہ امہ ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھرکے 100نابینا افراد میں بریل قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کے حوالے سے امہ ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں مفتی عدنان کا کا خیل اور مولانا فضل سبحان سمیت دیگر علمائے کرام اورعمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ امہ ویلفئیر ٹرسٹ نہ صرف لوگوں کی دنیاوی خدمت کر رہا ہے بلکہ ان کی آخرت کو بھی سنوار رہا ہے جس پر امہ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک باد کے مستحتق ہے۔انہوں نے کہا ہے آج امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نابینا افراد کو قرآن پاک کے نسخے مفت فراہم کئے گئے جس سے نا بینا افراد بھی قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ سکیں گے۔ آج یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے نابینا افراد کو قرآن پاک کے نسخے اردو اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ دئیے جا رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے تجویز دی ہے کہ بریل قرآن پاک سمیت دیگر مذاہب کی کتابوں کو بھی دائیں طرف سے لکھا جائے تاکہ نابینا افراد کو اس کے پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو ۔ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے مزید کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ہر کام کیلئے ریاست کو ذمہ دار ٹہرا کر ہم اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتے ۔