سخاکوٹ ،جمعیت کے سربراہ کے یکم اکتوبر کے جلسہ کی تیاریاں
سخاکوٹ( نمائند ہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ نے مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان کے یکم اکتوبر کے دورہ ملاکنڈ کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدئیے ۔ مقامی سطع پر بننے والی کمیٹیاں جلسہ کو کامیاب کرنے کے لئے تیاریاں کرینگے اور جے یو آئی کا پیغام لیکر گھر گھر جائینگے ۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی آمیر مفتی کفایت اﷲ منعقد ہوا جس میں سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان ، عبد الوہاب ، مولانا جاوید سمیت ضلعی و تحصیل قائدین اور سرکردہ کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی آمیر مفتی کفایت اﷲ اور سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ ملاکنڈ اور سخاکوٹ میں ہونے والا جلسہ اسلامی نظا م کے نفاذ اور حقیقی جمہوریت میں سنگ میل ثابت ہوگا اور کامیاب جلسہ ثابت کریگی کہ ملاکنڈ سمیت پورا صوبہ اور ملک جمعیت علماء اسلام کے گڑھ ہیں اور آنے والا وقت جے یو آئی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سابق منتخب ممبران اور سرکردہ کارکن جے یو آئی میں شمولیت کے اعلانات کرینگے ۔ سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان نے کہا کہ صوبے میں آمن و آمان کی صورتحال روز بہ روز خراب ہو رہی ہے جس سے صوبائی حکومت کی ناکامی ظاہر ہو چکی ہے ۔ ضلعی قائدین نے کہا کہ یکم اکتوبر کا جلسہ ملاکنڈ سے سیاسی جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکال دے گی ۔