امسال حجاج کرام کی واپسی 17 ستمبر سے شروع ہوگی ،طاہر سکندر
پشاور (کرائمز رپورٹر )پوسٹ حج آپریشن کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے کل بروزبدھ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورمیں ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندرکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں قائمقام ڈائریکٹرحج،چیف سیکورٹی آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ شادنوازخٹک،سینئرجائنٹ ڈائریکٹرسیدلطیف الحق،انٹی نارکاٹیکس،ایئرلائنزسمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجاج کرام کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پراطمینان کااظہارکیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندرنے کہاکہ امسال حجاج کرام کی واپسی 17ستمبرسے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ 63پروازوں کے ذریعے20569حجاج کرام کو پشاورایئرپورٹ لاجائیگا۔انہوں نے کہاک پچھلے سال کی طرح امسال بھی تمام پروازوں کاجندول دن کے وقت رکھاگیاہے اوررات کوکوئی پروازنہیں رکھی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ میں توسیع کاکام جاری ہے تاہم عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ حجاج کرام کولینے کیلئے صرف ایک گاڑی وایک فردآیاکریں تاکہ دیگر مسافروں اورعوام الناس کومشکلات کاسامنانہ ہو۔