مٹہ ،غیرت کے نام پر سگی بہن کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا

مٹہ ،غیرت کے نام پر سگی بہن کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ کے علاقے نوخارہ میں تین بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنے سگی بہن کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے نوخارہ میں تین بھائیوں جن کے نام محمود،آمجد اور شیرفت ولد ثانی گل سکنہ آدم شاہ نے اپنی بہن مضلیفہ بی بی کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر موقع پر ہلاک کردیا۔لڑ کی کے موجودہ خاوند کے مطابق لڑکی نے آٹھ مہینے پہلے مٹہ کے عدالت میں عقل محمد خان ولد سالارزے سے گھر والوں سے چپکے شادی کردی تھی اور لڑکی پیٹ سے بھی تھی جو آج دونوں ڈاکٹر کے معائینے کیلئے مٹہ آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر گاوں نوخارہ میں تاک میں بیٹھے ہوئے لڑکی کی تینوں بھائیوں نے اپنے بہن پر فایرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر جانبحق ہوئی اسکے علاوہ دو راہ گیر بھی شدید زخمی ہوگئے لیکن ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی جاتی ہیں ۔یاد رہے کہ یہ لڑکی پہلے بھی شادی شدہ تھی لیکن پہلے والے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی۔جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مذید تفتیش شروع کردی۔۔