علماء کے وقار میں اضافہ ہمارے آئین و منشور کا حصہ ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

علماء کے وقار میں اضافہ ہمارے آئین و منشور کا حصہ ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پ ر)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ساتھ ہماری صوبائی حکومت معاشرے میں علماء کے دینی و اصلاحی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علماء کی عزت افزائی کیلئے ہر مناسب سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ علمائے اوقاف کے دس رکنی نمائندہ وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے انجمن علماء اوقاف کے صوبائی صدر مولوی فاضل کی زیرقیادت ان سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور اپنے بعض مسائل و مشکلات سے انہیں اگاہ کیا جن میں اوقاف مساجد کے علماء کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی فراہمی شامل تھے مظفر سید ایڈوکیٹ نے وفد کے معروضات کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نہ صرف اوقاف بلکہ صوبائی حکومت کے تمام ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات ترقیافتہ ممالک کی طرح بڑھانے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ اسکی بدولت ملازمین زیادہ دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کرینگے تاہم وسائل کی کمی بھی بری طرح ہمارے آڑے آرہی ہیاور اس خلیج کو پاٹنے اور صوبے کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے ہم پوری تندہی سے مصروف عمل ہیں علماء کے وقار میں اضافہ آئین کے علاوہ ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے جبکہ ہمارے پارٹی سربراہ سینیٹڑ سراج الحق ملک بھر کے علماء اور آئمہ مساجد کو اعزازیہ دینے کے حق میں پالیسی بیان دے چکے ہیں وزیر خزانہ نے علماء پر زور دیا کہ وہ اپنے خطبوں اور تقاریر میں اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ عوام کو ملک و قوم دشمن قوتوں کی طرف سے مذہبی منافرت پھیلانے کی سازشوں اور چالوں سے بھی اگاہ کریں جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دینے اور عوام میں بدگمانی پھیلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں مقام شکر ہے کہ ہمارے علماء کو حالات کی نزاکتوں کا پورا احساس ہے انہوں نے اس ضمن میں علماء کے ساتھ ساتھ پورے صوبے کے عوام کو مذہبی ہم آہنگی کا مثالی مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی قیام امن اور شہریوں کی سیکورٹی پر سمجھوتہ کرے گی اور نہ ہی کوئی مصلحت آڑے آنے دی جائے گی تاہم علماء اور شہری بھی اپنے ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں جس پر پوری راز داری سے ایکشن ہو گا انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے اپنا قومی فرض موثر انداز میں جاری رکھنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ پیغمبر رحمتہ للعالمین ﷺ سے لیکر خلفائے راشدینؓ تک دین فطرت اسلام میں فرقہ واریت اور دہشت کا تصور تک نہیں تھا بلکہ ہر جگہ ہمیں باہمی اتحاد، ایثار اور انسانیت سے محبت کا سبق ملتا رہا مگر پھر دشمن ہم میں نفاق کے بیج بونے میں کامیاب ہو گیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ تاریخ کی طویل آزمائشوں سے گزرنے کے بعد آج ہمیں بحیثیت قوم جاگنا اور اپنی صفوں میں موجود شیطان صفت عناصر کی چالوں کو سمجھنا ہو گا اور ایک ترقی پذیر قوم کی دوبارہ شیرازہ بندی کرنا ہو گی انہوں نے اہل سنت و تشیع کے رہنماؤں کی طرف سے تمام مذہبی اجتماعات میں فرقہ وارانہ منافرت کی حوصلہ شکنی اور ملی و قومی یکجہتی پر مبنی تقاریر کو اچھا شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علماء اور رائے عامہ کے لیڈروں کے تعاون کی بدولت ہم خیبر پختونخوا سے مذہبی منافرت، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے صوبے کو امن و آشتی اور ترقی و خوشحالی کا گہوارا بنانے میں کامیاب ہونگے انہوں نے صوبائی حکومت کا یہ عزم دہرایا کہ حکومت امن و امان یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے کوشاں رہے گی وفد نے وزیرخزانہ کے نقطہ نظر سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو عوامی ہم آہنگی اور امن و امان کی بہتری کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔