حضرت مولانا قاضی فضل عظیم ارشد وفات پاگئے
صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی آدینہ کے امیر اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا قاضی فضل عظیم ارشد انتقال کر گئے ۔ انہیں بدھ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی رسم قل کل بروز جمعہ ادا کی جائے گی ان کی وفات پر صوبائی سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی ،ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، نائب امیر اشفاق اللہ خان ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، جنرل سیکرٹری مولانا احسا ن الحق، ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی اور ضلع کونسل صوابی کے کنوینئر حاجی عصر خان نے گہرے رنج وغم کااظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لئے اللہ پاک سے دُعا کی#