شبقدر ،کمرشل بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں خراب ،عوام کو مشکلات
شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدرمیں کمرشل بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں خراب، بنک صارفین اور سرکاری ملازمیں رُل گئے، اسٹیٹ بنک اف پاکستان سے اصلاح و اخوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شبقدرکے رہائشیوں یاسین خان، حسیب الرحمان، اصغر خان اور دیگر نے کہا ہیں، کہ شبقدر میں موجود کمرشل بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں اکثر خراب رہتی ہیں، یکم تاریخ سے لیکر دس تاریخ تک یہ دانستہ طور پر بنک اہلکار یہ اے ٹی ایم مشینیں بند کردیتے ہیں، یا پھر ٹیکنیکل مسئلہ ظاہر کرکے صارفین کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، مذکورہ ایم ٹی ایم مشینیں ناکارہ ہوچکیں ہیں، سرکاری ملازمین اور دیگر صارفین اپنے پیسے نکلواتے وقت کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، آج کل عید کے موقع پر تمام اے ٹی ایم مشینیں خراب ہیں جس کی وجہ سے ملازمین اور دیگر صارفین نے اپنے شکایات متعلقہ حکام کو بھی کی ہیں، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اف پاکستان اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور شبقدر کے تمام کمرشل بنکوں کوسخت ہدایات کریں تاکہ شبقدر صارفین کے مسائل میں کمی لائی جاسکیں اور عید کے موقع پر ان کو سہولت فراہم کرسکیں،