تیمرگرہ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،درجنوں تھڑے مسمار

تیمرگرہ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،درجنوں تھڑے مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو ر و ر پو ر ٹ )ضلعی انتظا میہ اور پختون خواہ ہا ئی وئیزاتھار ٹی کا تیمرگرہ با ئی پاس پر غیر قانونی تجاوزات کے خلا ف آپر یشن ، درجنوں کیبن ،تھڑ یس ر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ مسمار ،حدود سے تجاوز کر نے والے دو پلازہ مالکان کو نوٹسز جاری ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر محمد آیاز خان مو مند کے زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ خان وزیر کے ہدایات کے مطابق بائی پاس تیمرگرہ روڈ پر تجاوزات کے خلا ف بھر پو ر آپر یشن کیا گیا ،اس موقع پر تحصیل نا ئب نا ظم اسفند یار خان،ڈپٹی ڈا ئیریکٹر پختون خواہ ہا یز و یز آصف خان ، انجنیر احمد شاہ ،ایس ایچ او تیمرگرہ نعیم خان تھے،ہیوی مشینری کے سا تھ شکیل شہیدچوک سے بس اسٹینڈ چوک تک لیویز اور پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غیر قانونی تجاوزات کے خلا ف بھر پور آپر یشن کے دوران متعدد عمارتوں ،کیبن ،تھڑوں کو مسمار کیا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے اے سی تیمرگرہ محمد آیاز خان نے کہا کہ بائی پاس روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کی و جہ سے پید ل مسافروں جبکہ گھنٹوں ٹر یفک جام رہتا ،سڑک کے دونوں اطراف50فٹ تک کسی قسم کے تجاوزات برداشت نہیں کی جا ئیگی اور اس میں کسی قسم کی رو کا وٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی ،انہو ں نے اس موقع پرروڈ کنار ے غیر قانونی تعمیر دو پلازہ مالکان کو نوٹسز جاری کر کے تین دن کے اند ر مذ کورہ پلازے مسمار کر نے کا حکم دیا ۔