وہاڑی ‘ میلسی ‘ عبدالحکیم ‘ رنگ پور ( نمائندگان ) جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ وقفوں سے جاری ‘ شہری پریشان ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق موسم تبدیل ہونے کے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
با وجود بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں دن بدن اضافہ ہونے لگااور بجلی کی بندش سے تاجروں کے کاروبار بری طرح فلاپ ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ماجد علی ، محمد اشرف ، ملک محمدافضل ، شوکت ارائیں ، غلام حسین، ریاض احمد، عبدالرشید، نوازل علی ، محمد ارشاد ، غلام مصطفی ، محمد خالد اور محمدرمضان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ پیپلز پارٹی دور میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ تھی اور اس کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مینار پاکستان پر ٹینٹ لگا یا تھا اور پھر 2013کے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا تین ماہ کے اندروعدہ کیا مگر اب تو تین سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا تا حال بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکالہٰذا حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں کیا ہوا عوام کے ساتھ وعدہ پورا کیا جا ئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا حبس کی وجہ سے شہری پسینے میں بھیگ گئے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا فیکٹریوں اور ملوں کی پروڈکشن کم ہو گئی پینے کا پانی بھی نایاب ہو گیا شہری میپکو کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے سانس کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا میلسی کے شہریوں نے بلا جواز بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روزشہر بھر میں صبح 8بجے سے سہ پہر چار بجے تک بجلی بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا اس ضمن میں ایس ڈی او میپکو ثاقب نواز نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر کے متعدد ٹرانسفارمرز اور کنکٹنگ ڈیز کے جمپر لوز تھے جہاں اکثر شعلے نکلتے تھے انکی ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی بند رہی ہے۔ رنگ پورسے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی لوڈشیڈنگ