اخلاقی روایات پروان چڑھانے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے، ڈاکٹر قیصر مشتاق
بہاولپور(بیورورپورٹ)پرو فیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور و غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں اعتدال ، برداشت اور رواداری جیسی اعلیٰ اخلاقی روایات پروان چڑھانے میں اساتذۂ کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وائس چانسلر نے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
اِن خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ’’پروفیسر معاشرے کے کینوس میں امن کے رنگ بھر سکتے ہیں ۔‘‘کے موضوع پر شروع کیے جانے والے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکو اِس وقت جس دہشت گردی کا سامنا ہے اُس کا تعلق کسی ایک معاشرے یا ملک سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے ۔اِس کا مقابلہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اُن کی کارروائیوں سے نہیں کیا جاسکتا بلکہ اِس کیلئے معاشرے میں انفرادی اور اجتماعی تبدیلی لانا ہوگی۔بقول شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ’’ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں ‘‘لہٰذا ہمیں اُس تبدیلی کا فعال انداز میں حصہ بننا چاہیے اور یاد رہے کہ یہ تبدیلی صرف اور صرف مثبت سمت میں ہو۔اساتذہ کا کرداریعنی مدرسے، سکول، کالج اور یونیورسٹی ہر سطح پر بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔لہٰذا سب سے پہلے اساتذہ کو اِس تبدیلی کا حصہ بننا ہوگا اور اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پراجیکٹس پر کام انتہائی خوش آئند ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے اس کا آغاز یقینااعلیٰ اقدار کے فروغ میں معاون ہوگا۔یہ امر اطمینان بخش ہے کہ حکومتی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صحیح سمت میں پیش رفت جاری ہے اور اِس مقصد کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔تاہم ہمیں انفرادی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ اِس سے قبل پراجیکٹ کی فوکل پرسن اور چیئر پرسن شعبۂ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر رضیہ مسرت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سینٹر فار ہیلتھ اینڈ جینڈر ایکوالٹی کے اشتراک سے شروع کیے گئے اِس پراجیکٹ کی غرض و غایت بیان کی اور اس کے لیے خصوصی تعاون اور سرپرستی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہِ اس پراجیکٹ کے تحت اساتذ�ۂ کرام ، طلبہ وطالبات میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیں گے تاکہ وہ معاشرے میں امن پسند اور فعال شہری کا کردار ادا کرسکیں۔
پروفیسر قیصر مشتاق